بنگلہ دیش نے 2 ماہ سے سمندر میں پھنسے 396 روہنگیا مہاجرین کو بچا لیا
بنگلہ دیش نے دو ماہ سے سمندر میں پھنسے 396 روہنگیا مسلمانوں کو بچا لیا ہے جبکہ 24 افراد اس عرصے میں لقمہ اجل بنے ہیں۔
بنگلہ دیش نے دو ماہ سے سمندر میں پھنسے 396 روہنگیا مسلمانوں کو بچا لیا ہے جبکہ 24 افراد اس عرصے میں لقمہ اجل بنے ہیں۔
بنگلہ دیش کوسٹ گارڈ کے ایک عہدیدار نے خبر رساں ایجنسی 'رائٹرز' کو بتایا ہے کہ یہ لوگ 2 ماہ سے سمندر میں پھنسے ہوئے تھے اور بھوک کی وجہ سے مر رہے تھے۔
عہدیدار نے شروع میں بچائے گئے افراد کی تعداد 382 بتائی تھی لیکن بعد میں ان افراد کی تعداد 396 بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ان بچائے جانے والے افراد کو پڑوسی ملک میانمار بھیجنے کا فیصلہ ہوا ہے البتہ ایک اور عہدیدار نے ان افراد کو واپس میانمار بھیجنے کے بیان کی تردید کی ہے۔
واضح رہے کہ میانمار ان روہنگیا مسلمانوں کو اپنا شہری تسلیم نہیں کرتا ہے جس کے سبب انہیں میانمار میں شدید پابندیوں کا سامنا ہے اور یہ نظام صحت اور نوکریوں سمیت تمام وسائل سے محروم ہیں۔