بنگلہ دیش: روہنگیا مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 14 افراد جاں بحق
جنوبی بنگلہ دیش کے سینٹ مارٹن جزیرہ کے قریب روہنگیا مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 14 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 70 افراد کو امدادی کارروائیوں سے بچا لیا گیا ہے۔
جنوبی بنگلہ دیش کے سینٹ مارٹن جزیرہ کے قریب روہنگیا مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 14 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 70 افراد کو امدادی کارروائیوں سے بچا لیا گیا ہے۔
نوائے وقت نیوز کے مطابق کوسٹ گارڈ کمانڈر نعیم الحق نے بتایا ہے کہ منگل کی صبح بے آف بنگال کے شمال مشرقی جزیرہ سینٹ مارٹن کے قریب روہنگیا مہاجرین کی کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 14 افراد ڈوب گئے ہیں جبکہ 70 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے، تاہم کوسٹ گارڈ اور بحریہ کی ریسکیو ٹیموں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ میانمار میں 2017 میں ہونے والے ملٹری کریک ڈاﺅن کے بعد سے 7 لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش کے پناہ گزین کیمپوں میں مقیم ہیں جو ملائیشیا جانے کی جدوجہد میں لگے ہیں۔
aXA6IDE4LjIyMi4xMDguMTgg ejasoft island