مہندر سنگھ دھونی کے کیریئر پر آج بڑا فیصلہ، ونڈے کرکٹ سے لے سکتے ہیں ریٹائرمنٹ
یوزی لینڈ کے خلاف سیریز کےلئے ٹیم انڈیا کا سلیکشن اتوارکو ہوگا۔ نیوزی لینڈ دورے کےلئے جانے والی ٹیم کے انتخاب پر سبھی کی نظریں مہندر سنگھ دھونی پر ہوں گی۔ کیونکہ ایسی قیاس آرائی کی جا رہی ہےکہ دھونی آج ونڈے کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کرسکتے ہیں۔
مہندر سنگھ دھونی کے کیریئر پر آج بڑا فیصلہ، ونڈے کرکٹ سے لے سکتے ہیں ریٹائرمنٹ
ہندوستانی ٹیم کچھ ہی دنوں میں اس سال کا اپنا پہلا غیر ملکی دورہ کرنے والی ہے۔ ہندوستانی ٹیم 24 جنوری سے شروع ہونے والے دورے میں پانچ ٹی -20 بین الاقوامی، تین ونڈے اور دو ٹسٹ میچ کھیلے گی۔
18نيوز کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کےلئے ٹیم انڈیا کا سلیکشن اتوارکو ہوگا۔ نیوزی لینڈ دورے کےلئے جانے والی ٹیم کے انتخاب پر سبھی کی نظریں مہندر سنگھ دھونی پر ہوں گی۔ کیونکہ ایسی قیاس آرائی کی جا رہی ہےکہ دھونی آج ونڈے کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کرسکتے ہیں۔
روی شاستری نے کچھ دن پہلےکہا تھا کہ ایم ایس دھونی کا ٹی -20 کیریئر ابھی باقی ہے۔ کوچ کے مطابق دھونی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کھیلیں گے۔ وہ خود کو ٹیم پرکبھی نہیں تھوپتے ہیں۔ اگر انہیں لگتا ہےکہ وہ کھیلنا جاری رکھ سکتے ہیں تو رکھیں گے ورنہ ٹسٹ کرکٹ کی طرح ہی کرکٹ کو الوداع کہہ دیں گے۔