کورونا وائرس سے اب تک 7 ہلاکتیں، پاکستان بھر میں لاک ڈاؤن
پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 7 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ ملک بھر میں کیسز کی تعداد 990 ہوگئی ہے
پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 7 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ ملک بھر میں کیسز کی تعداد 990 ہوگئی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق منگل کو ملک میں مجموعی طور پر 106 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے خیبرپختونخوا میں 40، پنجاب میں 50 اور سندھ میں 16 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 990 تک جاپہنچی ہے جب کہ مہلک وائرس سے اب تک 20 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 4 کا گلگت بلتستان اور 2 کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 7 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں خیبرپختونخوا میں 3، بلوچستان، گلگت بلتستان، سندھ اور پنجاب میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔
aXA6IDMuMTQ0Ljg0LjE1NSA= ejasoft island