چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 355 ہوگئی
کورونا وائرس سے صورت حال روز بروز سنگین ہو رہی ہے، چین میں ایک ہی دن میں مزید 242 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 355 ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس سے صورت حال روز بروز سنگین ہو رہی ہے، چین میں ایک ہی دن میں مزید 242 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 355 ہوگئی ہے۔
چین میں کورونا وائرس سے 60 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔ چین نے صوبہ ہبئی میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ناقص انتظامات پر پارٹی سیکرٹری Jiang Chaoliang کو عہدے سے بر طرف کر دیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق دنیا بھر میں 28 ملکوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ جاپان میں لنگر انداز بحری جہاز میں کورونا متاثرین کی تعداد 203 تک پہنچ گئی ہے۔ چین سے لندن آنے والے ایک شخص میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ برطانیہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔
اسپین کے شہر بارسلونا میں سالانہ موبائل ورلڈ کانگریس کا سالانہ ایونٹ کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔