پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 730 ہو گئی
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 730 ہو گئی ہے۔ سندھ میں سب سے زیادہ 396 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، پنجاب 137، خیبرپختونخواہ 31، گلگت بلتستا ن میں 56 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، بلوچستان میں 104، اسلام آباد 10، آزاد کشمیر میں ایک ایک کیس
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 730 ہو گئی ہے۔ سندھ میں سب سے زیادہ 396 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، پنجاب 137، خیبرپختونخواہ 31، گلگت بلتستا ن میں 56 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، بلوچستان میں 104، اسلام آباد 10، آزاد کشمیر میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
نوائے وقت کے مطابق پنجاب حکومت نے کورونا آرڈیننس لانے کا فیصلہ کرلیا ہے، سرکار کو کسی بھی شخص کو گھر سے سرکاری ہسپتال منتقل کرنے کا اختیار مل جائے گا۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے شاپنگ مالز،سیاحتی مقامات بند، بیکریز، کریانہ اسٹور، دودھ اور پولٹری شاپس کھلی رہیں گی۔
بلوچستان حکومت نے سرکاری دفاتر کی تعطیلات میں توسیع کردی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق صحت، داخلہ، سی ایم آئی ٹی، خزانہ، پی اینڈ ڈی کے دفاتر کھلے رہیں گے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مطابق تعلیمی اداروں اور دفاترکی بندی کے ساتھ کوئٹہ شہر میں جزوی لاک ڈاون ہے۔
کورونا سے بچاؤ کےلئے اسلام آباد میں بھی دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ تمام شاپنگ مالز،مارکیٹس اور ریسٹورنٹس رات دس بجے تک بند ہوں گے۔
خیبرپختونخواہ میں تمام مارکیٹ اور شاپنگ مالز 22 سے 24 مارچ تک بند رہیں گے۔
aXA6IDE4LjE5MS4yMjMuMTIzIA== ejasoft island