سوسائٹی
کورونا وائرس سے چین میں مرنے والوں کی تعداد 1665 ہوگئی
کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، مزید 142 افراد ہلاک ہو گئے ہیں
کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، مزید 142 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ چین میں مرنے والوں کی تعداد 1665 ہوگئی ہے، فرانس میں بھی وائرس سے ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ آسٹریلوی سائنسدانوں نے وائرس کی روک تھام کیلئے اہم کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، چین میں 2009 نئے کیسز سامنے آ ئے ہیں، متاثرین کی تعداد اڑسٹھ ہزار تک پہنچ گئی ہے، مہلک مرض سے 30 ممالک میں 500 کیسز بھی سامنے آ چکے ہیں، کورونا سے فرانس میں بھی ایک ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے، ہلاک ہونے والے شخص کی عمر 80 سال تھی اور وہ چین سے سیاحت کیلئے فرانس آیا تھا۔ فرانس میں اب تک کورونا وائرس کے 11 کیسز سامنے آئے ہیں۔