ڈاکٹر ظفر مرزا: پاکستان حکومت کورونا سے نمٹنے کے لئے سخت اقدامات اٹھا رہی ہے
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حکومت سخت اور بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حکومت سخت اور بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات پمز اسپتال کے دورے کے موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ہے۔
نوائے وقت نیوز کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پمز کے دورے کا مقصد گزشتہ اجلاس میں کئے جانے والے فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم کورونا وائرس کی بدلتی ہوئی صورتحال کے مطابق ضروری فیصلوں کو یقینی بنا رہے ہیں۔
ایک سوال پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لئے کل تک مزید 20 بیڈز تیار ہو جائیں گے جب کہ آئندہ چند روز کے اندر مزید 50 بیڈز کی مکمل ہو جائیں گے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے یہ بھی ذکر کیا ہے کہ حکومت کی طرف سے عوام کو تحفظ دینے کے لئے تمام وسائل فراہم کئے جائیں گے۔
aXA6IDE4LjIyMy4xMDYuMjMyIA== ejasoft island