پاکستان: کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی
پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 7 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 1039 ہوگئی ہے۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 7 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 1039 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس سے اب تک خیبرپختونخوا میں 3، بلوچستان، گلگت بلتستان، سندھ اور پنجاب میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔
مہلک وائرس سے اب تک 20 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 4 کا گلگت بلتستان اور 2 کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔
ملک میں آج کورونا وائرس کے مزید 49 کیسز سامنے آئے ہیں جو سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور اسلام آباد سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں آج کورونا وائرس کے 39 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے ٹوئٹ کےذریعے کی ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 3 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں مجموعی تعداد 413 ہوگئی ہے۔ بلوچستان میں آج کورونا وائرس کے مزید 5 کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 115 ہوگئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد شہر میں مجموعی کیسز کی تعداد 16 بتائی گئی ہے۔ گلگت بلتستان میں کورونا کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد علاقے میں مجموعی تعداد 81 ہوگئی ہے۔
aXA6IDMuMTQxLjI0NC4yMDEg ejasoft island