دہلی انتخابات میں ووٹنگ کے حتمی اعداد و شمار دیر سے جاری کرنے پر الیکشن کمیشن کا جواب
دہلی اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ کے عمل ختم ہونے کے کئی گھنٹوں بعد الیکشن کمیشن نے پریس کانفرنس کر کے ووٹنگ سے منسلک آکڑے پیش کئے.
دہلی اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ کے عمل ختم ہونے کے کئی گھنٹوں بعد الیکشن کمیشن نے پریس کانفرنس کر کے ووٹنگ سے منسلک آکڑے پیش کئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق دہلی میں دیر شام تک ووٹنگ ہوتی رہی، جس کی وجہ سے حتمی اعداد و شمار جاری کرنے میں وقت لگا۔ الیکشن کمشنر رنبیر سنگھ نے بتایا کہ دہلی میں 62.59 فیصد لوگوں نے ووٹ دیاہے. جوکہ گزشتہ سال ہوئے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے 2 فیصد زیادہ ہے، جبکہ 2015 کے اسمبلی انتخابات کے مقابلے میں 5 فیصد کم ہے. پریس کانفرنس کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے بتایا کہ دہلی کی بلی ماران اسمبلی سیٹ پر سب سے زیادہ ووٹنگ ہوئی ہے.
این ڈی ٹی وی کے مطابق دہلی کے چیف الیکشن افسر رنبیر سنگھ نے اتوار کے روز کہا کہ آخری پولنگ کے حتمی فیصد کے اعداد و شمار کے اعلان میں کوئی غیر معمولی تاخیر نہیں ہوئی ہے، الیکشن افسر اس کی درستگی کو یقینی بنانے کے لئے رات بھر ڈیٹا کی جانچ میں مصروف تھے. دہلی اسمبلی کی 70 نشستوں کے لئے ہفتے کے روز پولنگ ہوئی تھی۔ سنگھ نے پریس کانفرنس میں اسمبلی انتخابات کے حتمی ووٹ فیصد کے اعداد و شمار کے اعلان میں تاخیر کو لے کر سیاسی پارٹیوں کی ایک گروہ کی جانب سے اظہار کردہ خدشات کو دور کرنے کی کوشش کی اور کہا، "وہ قیاس آرائی نہیں لگانا چاہتے تھے، بلکہ عین مطابق اعداد و شمار دینا چاہتے تھے. "انہوں نے کہا،" الیکشن حکام نے اعداد و شمار کی درستگی کو یقینی بنانے کے لئے رات بھر کام کیاہے "
aXA6IDMuMTM5LjgwLjIxNiA= ejasoft island