ہندوستان: کرونا کی وجہ سے 80 ٹرینیں منسوخ
ہندوستان میں کورونا وائرس پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر اور مسافروں کی بہت کم تعداد کی وجہ سے ہندوستانی ریلوے نے احتیاطی طور پر تمام زونز سمیت 80 ٹرینوں کو بدھ تک منسوخ کردیا ہے جس میں شمالی ریلوے کی 8 ٹرینیں شامل ہیں۔

نیوز 18 کے مطابق منسوخ کی جانے والی ٹرینوں میں دہلی سرائے روہیلا پٹھان کوٹ ایکسپریس ، امبالا کینٹ شری گنگنا نگر امبالا انٹرسٹی ایکسپریس ، نئی دہلی فیروز پور شتابدی ایکسپریس ، چھترپتی شیواجی مہاراج نظام الدین راجدھانی ایکسپریس اور حضرت نظام الدین سے چھترپتی شیواجی ٹرمینس راجدھانی ایکسپریس شامل ہیں۔
مسافر اس ریلوے کی آفیشل ویب سائٹ پر جاکر ٹرین کا اسٹیٹس اور تفصیلات چیک کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسٹیشن پر بھی اعلان کے ذریعہ آپ کو ٹرین کے منسوخ ہونے کے بارے میں معلومات مل جائیں گی۔ آپ 139 نمبر پر میسج کرکے بھی ٹرین کی منسوخی کے بارے میں بھی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔