سوسائٹی
ہندوستان - چھتیس گڑھ: بڑے نالے میں بس کے گرنے کی وجہ سے 17 افراد زخمی
چھتیس گڑھ کے بلرام پور میں جمعہ صبح ہوئے ایک بس حادثہ میں ایک طالب علم سمیت 17 افراد زخمی ہو گئے
چھتیس گڑھ کے بلرام پور میں جمعہ صبح ہوئے ایک بس حادثہ میں ایک طالب علم سمیت 17 افراد زخمی ہو گئے. تیز رفتار بس بے قابو ہوکر پل کی ریلنگ توڑتے ہوئے نالے میں جا گری. حادثہ ہوتے دیکھ مقامی دیہاتیوں نے بس میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالا اور انہیں ضلع ہسپتال بلرام پور بھجوا دیا ہے.
دینک بھاسکر کے مطابق اس دوران اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور کئی سنگین زخمیوں کو امبیکا پور میڈیکل کالج ریفر کیا جا رہا ہے.
aXA6IDMuMTQ1LjIwNi4xNjkg
ejasoft island