ہندوستان: لاک ڈاؤن کے تیسرے مرحلے میں الیکٹریشن، پلمبر اور گھریلو نوکر چاکر کام پر واپس

ہندوستان میں کوروا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کا تیسرا مرحلہ شروع ہو چکا ہے اور اس کے ساتھ ہی الیکٹریشن، پلمبر، گھریلو نوکر چاکر اور دیگر ورکرس نے پیر کے روز سے گھر سے باہر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔

منصف نیوز کے مطابق گرمی کی شدت کے ساتھ ہی ملک گیر لاک ڈاؤن اس وقت تیسرے مرحلہ میں داخل ہوگیا ہے۔ یاد رہے کہ ہندوستان میں 25 مارچ سے شروع ہونے والا لاک ڈاؤن ابھی بھی جاری ہے۔ لوگ ایرکنڈیشنرس کی سروس کرانے الیکٹریشن، پلمبرس اور گھریلو کام کاج کے لئے نوکر چاکروں کے منتظر تھے۔
ہندوستان میں لاک ڈاؤن کا سب سے زیادہ اثر روزانہ کمانے والے محنت کشوں پر پڑا ہے۔ انڈین فیڈریشن آف ٹریڈ یونینس (آئی ایف ٹی یو) کے راجیش کمار کے بموجب حکومت دہلی کے پاس غیر منظم ہنرمند لیبر کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے لیکن یہ تعداد 6-7 لاکھ ہو سکتی ہے۔
aXA6IDMuMjM2LjQ2LjE3MiA=
ejasoft island