ہندوستان: ریپ اور قتل کیس کے چار مجرموں کو پھانسی دے دی گئی
ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں 2012 میں ایک طالبہ کے اجتماعی ریپ اور قتل کے چار مجرموں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔
ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں 2012 میں ایک طالبہ کے اجتماعی ریپ اور قتل کے چار مجرموں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔
بی بی سی کے مطابق اکشے ٹھاکر، ونے شرما، پون گپتا، اور مکیش سنگھ کو 2013 میں دلی کی ایک عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔ حال ہی میں ان میں سے دو کی جانب سے پیش کی جانے والی سپریم کورٹ میں سزائے موت پر نظر ثانی کی درخواستیں مسترد ہونے کے بعد اس معاملے کے چاروں مجرموں کو پھانسی دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ چاروں مجرموں کو تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی ہے۔ ہندوستان میں 2015 کے بعد یہ کسی بھی مجرم کو پھانسی دینے کا پہلا واقعہ ہے۔
یاد رہے کہ نربھیا کے بہیمانہ اجتماعی ریپ اور قتل کا معاملہ دسمبر 2012 میں جنوبی دہلی میں رونما ہوا تھا۔ اس واقعے کے بعد پورے ملک میں ریپ اور خواتین پر مظالم کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف احتجاج اور مظاہرے ہوئے تھے۔ ان مظاہروں کے بعد کم عمر بچیوں کے ساتھ جنسی تشدد اور سنگین نوعیت کے ریپ کے معاملوں میں قید کی سزا بڑھا کر عمر قید اور سزائے موت کردی گئی تھی۔
جمعرات کو ایک ذیلی عدالت کے کمپلکس پٹیالہ ہاؤس کے باہر اس وقت سنسنی پھیل گئی جب موت کی سزا پانے والے ایک مجرم کی بیوی آہ و زاری کرتے ہوئے زمین پر لیٹ گئیں۔ وہ عدالت سے فریاد کر رہی تھیں کہ ان کے شوہر کو پھانسی دینے سے پہلے انھیں اپنے شوہر سے طلاق دلائی جائے کیونکہ وہ نہیں چاہتیں کہ سماج انھیں ایک ریپسٹ کی بیوہ کے طور پر جانے۔
aXA6IDMuMTQyLjE3NC41NSA= ejasoft island