ہندوستان:ووہان سے لائے گئے لوگوں کو جانچ کے بعد کیمپ سے ڈِسچارج کیا گیا
صحت کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج سہ پہر آئی ٹی بی پی کے کیمپ کا دورہ کیا، اور وہاں جانچ کیلئے زیرنگرانی لوگوں کے علاوہ آئی ٹی بی پی کے ڈاکٹروں اور عملے کے افراد سے ملاقات کی۔ اس سے پہلے آئی ٹی بی پی نے لوگوں کو چھٹی دینے کا کام شروع کردیا تھا ۔
نئی دہلی کے چاؤلہ میں آئی ٹی بی پی کی ایک تنصیب میں ، جن لوگوں کو جانچ کیلئے الگ تھلگ رکھا گیا تھا ، ان کے نمونوں میں نوویل کورونا وائرس کے اثرات نہ پائے جانے کے بعد انہوں نے واپس جانا شروع کردیا ہے ۔
امید ہے کہ تقریبا 200 افراد ، جن میں 7 مالدیپ کے شہری بھی شامل ہیں ، آج رات تک اپنی اپنی منزلوں کو روانہ ہوجائیں گے۔
نيوز اون اير کے مطابق صحت کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج سہ پہر آئی ٹی بی پی کے کیمپ کا دورہ کیا، اور وہاں جانچ کیلئے زیرنگرانی لوگوں کے علاوہ آئی ٹی بی پی کے ڈاکٹروں اور عملے کے افراد سے ملاقات کی۔ اس سے پہلے آئی ٹی بی پی نے لوگوں کو چھٹی دینے کا کام شروع کردیا تھا ۔
بتادیں کہ وزیر صحت لوگوں کو آئی ٹی بی پی کے کلینڈر کے ساتھ ایک گلاب کا پھول دے کر رخصت کررہے تھے ۔ 192 خواتین اور 204 مردوں سمیت سبھی لوگوں کو ان کے گھر جانے کیلئے سفر خرچ بھی دیا گیا ہے۔
aXA6IDMuMTcuNzUuMjI3IA== ejasoft island