ہندوستان کے پہلے CDS کے نام کا اعلان آج ممکن، جنرل بپن راوت ریس میں آگے
ہندوستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف یعنی CDS کے نام کا اعلان آج ہو سکتا ہے. بتا دیں کہ نئے سی ڈی ایس کو 31 دسمبر کو عہدہ سنبھالنا ہے. موجودہ فوجی سربراہ جنرل بپن راوت کا نام اس عہدے کی ریس میں سب سے آگے ہے. حال ہی میں وزارت دفاع کی طرف سے کی گئی تبدیلیوں
ہندوستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف یعنی CDS کے نام کا اعلان آج ہو سکتا ہے. بتا دیں کہ نئے سی ڈی ایس کو 31 دسمبر کو عہدہ سنبھالنا ہے. موجودہ فوجی سربراہ جنرل بپن راوت کا نام اس عہدے کی ریس میں سب سے آگے ہے. حال ہی میں وزارت دفاع کی طرف سے کی گئی تبدیلیوں کے بعد یہ قوی امید کی جارہی ہے کہ راوت پہلے سی ڈی ایس ہو سکتے ہیں.
حکومت نے 24 دسمبر کو سرکاری طور پر سی ڈی ایس بنانے کا اعلان کر دیا تھا. زی نیوز کے مطابق سی ڈی ایس فور اسٹار جنرل ہوگا اور وہ وزارت دفاع کے تحت آنے والے ایک نئے سیکشن، ڈپارٹمنٹ آف ملٹری ایفیئرس کے سکریٹری کے طور پر کام کرے گا اور حکومت (سیاسی قیادت) کو فوجی معاملات پر مشورہ دے گا.
حکومت نے واضح کر دیا کہ سی ڈی ایس براہ راست بری ، فضائی اور بحری فوج کے کمانڈ اور يونٹس کو کنٹرول نہیں کرے گا. لیکن اس کے تحت فوج کے تینوں اعضاء کے مشترکہ کمانڈ اور ڈویژن ہوں گے.