ہندوستان: ریلوے اسٹیشنوں کے سائن بورڈز سے نہیں ہٹے گی اردو زبان
ریلوے نے واضح کیا ہے کہ اتراکھنڈ کے ریلوے اسٹیشنوں کے سائن بورڈز سے اردو زبان نہیں ہٹائی جائے گی اور ایک اضافی زبان کے طور پر اسٹیشنوں کے نام سنسکرت میں لکھے جائیں گے۔
ریلوے نے واضح کیا ہے کہ اتراکھنڈ کے ریلوے اسٹیشنوں کے سائن بورڈز سے اردو زبان نہیں ہٹائی جائے گی اور ایک اضافی زبان کے طور پر اسٹیشنوں کے نام سنسکرت میں لکھے جائیں گے۔
قومى آواز كے مطابق ریلوے نے اتراکھنڈ کے ریلوے اسٹیشنوں کے پلیٹ فارم پر سائن بورڈز سے اردو زبان کو ہٹا کر سنسکرت کے استعمال سے متعلق وضاحت پیش کر دی ہے۔ ریلوے کا کہنا ہے کہ سائن بورڈز سے اردو زبان کو ہٹانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
عہدیداروں نے اس سے قبل سنسکرت کے استعمال سے متعلق ریلوے قوانین کا حوالہ دیا تھا لیکن اب ریلوے نے اردو کو ہٹائے جانے کی تردید کرتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔ ریلوے نے کہا کہ موجودہ زبانوں کے ساتھ سنسکرت کو ایک اضافی زبان کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تاہم، اردو کو ہٹایا نہیں جائے گا۔
aXA6IDE4LjIxNi4zNC4xNDYg ejasoft island