تھائی لینڈ: ایک فوجی کی فائرنگ سے 12 افراد ہلاک
تھائی لینڈ کے ایک فوجی نے کئی افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے اور یہ واقعہ ناکھون راچاسیما نامی شہر اور اس کے اطراف میں ہوا ہے اور پولیس حکام نے اب تک 12 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔
تھائی لینڈ کے ایک فوجی نے کئی افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے اور یہ واقعہ ناکھون راچاسیما نامی شہر اور اس کے اطراف میں ہوا ہے اور پولیس حکام نے اب تک 12 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔
بی بی سی کے مطابق وزارتِ دفاع کے ترجمان نے بتایا ہے کہ جاکر افنتھ تھوما نامی جونیئر فوجی اہلکار نے پہلے اپنے افسر پر حملہ کیا اور اس کے بعد ایک فوجی کیمپ، بودھ عبادت گاہ اور ایک شاپنگ سینٹر پر فائرنگ کر دی اور مقامی میڈیا نے پہلے ہی کم از کم 12 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
وزارتِ دفاع کے ترجمان نے بتایا ہے کہ حملہ آور اب ایک عمارت کے زیرِ زمین حصے میں چھپا ہوا ہے اور سکیورٹی اہلکاروں نے عمارت کو گھیرے میں لے لیا ہے اور لوگوں کو اپنے گھروں میں رہنے کی ہدایت دی ہے۔ خیال رہے کہ خود مشتبہ حملہ آور نے حملے کے دوران بھی اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر کئی پیغامات لکھے ہیں۔
aXA6IDMuMTMzLjE0Ny44NyA=
ejasoft island