سوسائٹی
ایران: کورونا وائرس سے ہر 10منٹ میں ایک شخص ہلاک
ایران کی وزارت صحت نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں ہر 10منٹ میں ایک شخص ہلاک ہورہا ہے، اور ہر گھنٹے میں 50افراد وائرس سے متاثر ہو رہے ہیں۔
ایران کی وزارت صحت نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں ہر 10منٹ میں ایک شخص ہلاک ہورہا ہے، اور ہر گھنٹے میں 50افراد وائرس سے متاثر ہو رہے ہیں۔
ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق ایران کی وزارت صحت کے پبلک ریلیشن اور انفارمیشن سینٹر کے سربراہ کیانوش جہان پور نے کہا ہے کہ ایران میں ہر 10 منٹ میں ایک شخص وائرس سے متاثر ہورہا ہے، جبکہ ہر گھنٹے میں 50افراد وائرس کی زد میں آرہے ہیں۔
انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام کے ذریعے عوام سے درخواست کی کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔(ڈان نیوز)
aXA6IDMuMTQuMTMyLjIxNCA= ejasoft island