عراق: حکومت مخالف مظاہروں کے دوران پولس فائرنگ میں 19 افراد زخمی
عراق سکیورٹی فورسز نے تین ماہ سے حکومت کے خلاف دھرنے دینے والے شہریوں پر کارروائی کی ہے۔ فورسز نے مظاہرين کو منتشر کرنے کے لئے فائرنگ کی ہے اور ساتھ ہی آنسو گيس کے شيل بھی برسائے ہیں۔
عراق سکیورٹی فورسز نے تین ماہ سے حکومت کے خلاف دھرنے دینے والے شہریوں پر کارروائی کی ہے۔ فورسز نے مظاہرين کو منتشر کرنے کے لئے فائرنگ کی ہے اور ساتھ ہی آنسو گيس کے شيل بھی برسائے ہیں۔
دنیا نیوز کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسز نے دارالحکومت بغداد اور جنوبی علاقوں میں سڑکوں اور گلیوں کو مظاہرین سے خالی کرا لیا ہے جبکہ اس کاروائی کے بعد مظاہرین میں اس بات کا خوف پیدا ہو گیا ہے کہ اصلاحات کے لئے جاری مہم کو تشدد کے ذریعہ ختم کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اے ایف پی نے طبی کارکنوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ہفتہ کی صبح سیکیورٹی فورسز نے آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کر کے مظاہرین کو کیمپوں سے منتشر کر دیا ہے اور پولیس کی شیلنگ اور فائرنگ سے کم از کم 19 مظاہرین زخمی ہوئے ہیں۔
aXA6IDE4LjIyMC4xMzcuMTY0IA== ejasoft island