یمن: ملٹری کیمپ کی مسجد پر ہونے والے میزائل حملے میں 70 فوجی ہلاک
یمن میں ملٹری کیمپ کی مسجد پر ہونے والے ایک میزائل حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 70 ہو گئی ہے اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
یمن میں ملٹری کیمپ کی مسجد پر ہونے والے ایک میزائل حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 70 ہو گئی ہے اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
اے آر وائی کے مطابق یمن کے صوبے مارب میں قائم ملٹری ٹریننگ کیمپ کی مسجد پر اس وقت میزائل داغے گئے ہیں جب بڑی تعداد میں فوجی نماز ادا کر رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق ابھی تک حملے کی زمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے لیکن سعودی عرب کی سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں نے حکومتی فوج کو نشانہ بنایا ہے جو کہ سعودی اتحاد کی حمایت یافتہ ہے۔
خبر رساں ادارے کا کہنا ہےکہ دارالحکومت صنعاء سے 170 کلو میٹر دور واقع ملٹری کیمپ پر ہونے والے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 70 ہوگئی ہے اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ یمن کی حکومت نے حملے کو بزدلانہ اور دہشتگردانہ قرار دیتے ہوئے واقعے کی سخت مذمت کی ہے۔
aXA6IDMuMTQ1LjE2My41OCA= ejasoft island