کراچی: کیماڑی علاقے میں مبینہ زہریلی گیس سے 6 افراد جاں بحق
کراچی کے علاقے کیماڑی میں مبینہ زہریلی گیس سے دو خواتین، ایک بچے سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جبکہ ایک سو بتیس افراد متاثر ہوئے ہیں۔
کراچی کے علاقے کیماڑی میں مبینہ زہریلی گیس سے دو خواتین، ایک بچے سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جبکہ ایک سو بتیس افراد متاثر ہوئے ہیں۔
اب تک نيوز كے مطابق ضیاء الدین اسپتال میں سو،کتیانہ میمن بائیس اور جناح اسپتال میں آٹھ افراد زیر علاج ہیں۔ متاثرہ افراد کو سانس لینے میں دشواری اور پیٹ میں درد کی شکایت ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنرکراچی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ کیمیکل سے بھرا ایک جہاز پورٹ پر لنگر انداز ہونے کے بعد گیس کے اخراج سے پچیس سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی،اور بے ہوشی کی حالت میں ان کو اسپتال لایا گیاہے، جن میں چھ افراد دوران علاج دم توڑ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ جہاز کو آف لوڈ کرنے کے لئے ڈاکس کھولی گئیں، تو کیمیکل کی بو ہوا میں پھیل گئی۔
بتادیں کہ کیمیکل اتنا خطرناک ہے کہ جس نے ایک دم متعدد افراد کو متاثر کیا ہے۔ ضیاء الدین اسپتال کےچیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر فہیم کا کہنا ہے کہ اب تک ستر سے زائد مریض اسپتال لائے جاچکے ہیں،تمام افراد کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ سربراہ ایدھی فاونڈیشن فیصل ایدھی بھی ضیاء الدین اسپتال پہنچے، اور بتایا کہ پورٹ ایریا میں زہریلی گیس کا اخراج ہوا ہے۔
aXA6IDE4LjIyNC42My44NyA= ejasoft island