مدد کے لئے چین سے طبی سامان اور ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم پہنچی پاکستان
کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں چین کی جانب سے پاکستان کی مدد کا سلسلہ جاری ہے اور اب دوست ملک سے 8 ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم اور امداد کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔
کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں چین کی جانب سے پاکستان کی مدد کا سلسلہ جاری ہے اور اب دوست ملک سے 8 ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم اور امداد کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔
ریڈیو پاکستان نے بتایا ہے کہ چین کا خصوصی جہاز امدادی سامان کے ساتھ اسلام آباد کے ایئرپورٹ پر اتر گیا ہے، جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سیکریٹری خارجہ، چیئرمین این ڈی ایم اے اور پاکستان میں چینی سفیر نے چینی عملے کا استقبال کیا ہے۔
اس خصوصی پرواز میں آنے والے 8 چینی ڈاکٹرز کورونا وائرس کا علاج کرنے میں ماہر ہیں۔
یہ ڈاکٹرز 2 ہفتوں تک پاکستان میں رہیں گے اور چین میں کورونا وائرس سے لڑنے میں اپنے تجربے کے بارے میں پاکستانی ماہرین کو مشورے فراہم کریں گے۔
aXA6IDMuMTQ1LjE0My4yMzkg ejasoft island