سوسائٹی
پاكستان: میت لے جانے والی ایمبولینس حادثہ کا شکار، 4 افراد جاں بحق
خانیوال کے قريب موٹرے وے ایم 4 پر ميت لے جانے والی ايمبولينس حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔ حادثے میں ايک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
خانیوال کے قريب موٹرے وے ایم 4 پر ميت لے جانے والی ايمبولينس حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔ حادثے میں ايک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
سماء نیوز کے مطابق پولیس رپورٹ میں بتايا گیا ہے کہ مخدوم پور انٹر چینج کے قریب کراچی سے مانسہرہ جانے والی ایمبولینس ٹرک سے ٹکرا گئی ہے۔ اس حادثہ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکيو کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال خانیوال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کے شکار افراد میت کراچی سے مانسہرہ لے جارہے تھے۔ خیال رہے کہ حادثہ ڈرائیور کو نيند آجانے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔