سوسائٹی
پاکستان: سی ٹی ڈی نے 3 خطرناک دہشت گرد کئے گرفتار
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے پنجاب کو بڑی کارروائی سے بچا لیا ہے، سی ٹی ڈی نے فیصل آباد سے 3 خطرناک دہشت گرد گرفتار کر لئے ہیں۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے پنجاب کو بڑی کارروائی سے بچا لیا ہے، سی ٹی ڈی نے فیصل آباد سے 3 خطرناک دہشت گرد گرفتار کر لئے ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ہونے والے تینوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ خیال رہے کہ دہشت گرد عبدالسلام، معدود چشتی اور علی محمد خان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، 10 بارودی جیکٹس اور دیگر اشیا برآمد کر لی گئی ہیں۔
دنیا نیوز کے مطابق کالعدم تنظیم کے ان خطرناک دہشت گردوں کی جانب سے اداروں کو ٹارگٹ کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔
aXA6IDUyLjE0Ljg1Ljc2IA== ejasoft island