انٹرٹینمنٹ
پاکستان: پی آئی اے کو 1 لاکھ ڈالر کے حفاظتی کٹس کا عطیہ

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پی آئی اے کو ایک لاکھ ڈالر کے حفاظتی کٹس کا عطیہ دیا گیا ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پی آئی اے کو ایک لاکھ ڈالر کے حفاظتی کٹس کا عطیہ دیا گیا ہے۔
سماء نیوز کے مطابق کٹس میں حفاظتی لباس، ماسک اور عینکیں شامل ہیں جس کا استعمال پی آئی اے کا عملہ دوران پرواز کرے گا۔
قومی ائیرلائن کے سی ای او ائر مارشل ارشد ملک نے چیئرمین این ڈی ایم اے جنرل افضل کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
اس موقع پر سی ای او ارشد ملک نے کہا ہے کہ تمام قومی ادارے مکمل یکجہتی اور یگانگت سے ملک کی خدمت میں مصروف ہیں۔ عطیہ کردہ سامان سے پی آئی اے کے عملے اور مسافروں کو محفوظ بنانے میں بہت مدد ملے گی۔