پاکستان: ایل پی جی ٹینکر الٹنے سے آتشزدگی، 7 افراد شدید زخمی
لاہور کے علاقے شاہدرہ موڑ کے قریب ایل پی جی ٹینکر الٹنے سے آگ لگ گئی ہے، آتشزدگی کے باعث سات افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
لاہور کے علاقے شاہدرہ موڑ کے قریب ایل پی جی ٹینکر الٹنے سے آگ لگ گئی ہے، آتشزدگی کے باعث سات افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
اب تک نيوز کے مطابق آگ ایل پی جی ٹینکر کے الٹنے کے باعث لگی ہے اور اس آگ نے متعدد دوکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، آتشزدگی کے باعث سات افراد جھلس کر شدید زخمی بھی ہوگئے ہیں، تاہم انہیں طبی امداد کے لئے میو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ نے پورے اسٹینڈ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس کے باعث درجنوں موٹر سائکلیں اور گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں جبکہ ریسکیو ٹیمیں ابھی آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کمشنر لاہور اور سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے، عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے باعث زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
aXA6IDE4LjIyMi4xODQuMTYyIA== ejasoft island