پاکستان: ٹڈی دل سے نمٹنے کے لۓ نیشنل ایمرجنسی ڈکلیئر
پاکستانی حکومت نے ٹڈی دل سے چھٹکارا پانے کے لئے نیشنل ایمرجنسی ڈکلیئر کردی ہے۔
پاکستانی حکومت نے ٹڈی دل سے چھٹکارا پانے کے لئے نیشنل ایمرجنسی ڈکلیئر کردی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا ہے کہ ٹڈی دل کے خطرہ سے نمٹنے کے لئے یہ فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ایک اجلاس میں لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے بتایا ہے کہ اجلاس میں ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے نیشنل ایکشن پلان بھی منظور کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے وفاقی سطح پر ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنانے کی بھی منظوری دی گئی ہے اور اس کی سربراہی سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی کریں گے جبکہ چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے) کو فوکل پرسن تعینات کیا گیا ہے۔
aXA6IDEzLjU5LjkuMjM2IA== ejasoft island