پاکستان: کورونا کے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کر کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی جانب پیش رفت

کورونا وائرس کے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرنے سے متعلق وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ اس کے ذریعے ہم اسمارٹ لاک ڈاؤن کی جانب جانا چاہتے ہیں۔
کورونا وائرس کے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرنے سے متعلق وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ اس کے ذریعے ہم اسمارٹ لاک ڈاؤن کی جانب جانا چاہتے ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران معید یوسف نے کہا ہے کہ ہماری اسٹریٹیجی یہی ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کریں، مارچ کے آغاز میں ہمارے پاس یومیہ 470 ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت تھی لیکن گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 8 ہزار 530 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور اس میں بدستور اضافہ بھی ہورہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ آگے ہماری حکمت عملی یہی ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کر کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جائیں اور جس علاقے میں وبا کا پھیلاؤ زیادہ ہے صرف اسے کنٹرول کریں اور وہاں پابندیاں لگائیں۔