پاکستان: اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش نے موسم سہانا کر دیا
رات گئے اسلام آباد اور راولپنڈی میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوئی جس کے باعث موسم سہانا ہوگیا ہے۔
جڑواں شہروں میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش نے موسم کو سہانا کر دیا ہے۔
اب تک نيوز کے مطابق رات گئے اسلام آباد اور راولپنڈی میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوئی جس کے باعث موسم سہانا ہوگیا ہے۔
تیز بارش کے باعث راولپنڈی میں عثمان پورہ، آریہ محلہ، مسلم کالونی، کرتار پورہ میں نالوں کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ کمیٹی چوک انڈر پاس میں مرمت کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات کو بالائی پنجاب، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ کے میدانی علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔