پاکستان: رمضان کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
رمضان کاچاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا، محکمہ موسمیات نے آج چاند نہ نظر آنے کی پیش گوئی کی ہے۔
رمضان کاچاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا، محکمہ موسمیات نے آج چاند نہ نظر آنے کی پیش گوئی کی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، مفتی منیب الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے۔
تمام زونل کمیٹیوں کا اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں ہوگا جہاں چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں جمع کرنے کے لئے کنٹرول روم بھی قائم کردیے گئے ہیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج چاند نہ نظر آنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں رمضان کا چاند 24 اپریل کو بروز جمعہ نظر آنے کا قوی امکان ہے کیونکہ 23 اپریل جمعرات کو شعبان کی 29 ویں تاریخ ہوگی اور چاند افق پر پانچ ڈگری سے کم ہوگا۔
aXA6IDE4LjIxNi4zNC4xNDYg
ejasoft island