رپورٹ: آلودگی دنیا بھر میں اموات کا سب سے بڑا سبب
آلودگی ساری دنیا کے لئے اموات کا ایک بڑا سبب بنتی جا رہی ہے۔ عالمی ادارہ گلوبل الائنس آن ہیلتھ اینڈ پولوشن کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق صرف 2017 میں آلودگی اور اس سے پیدا ہونے والی دیگر بیماریوں سے دنیا بھر میں 83 لاکھ افراد موت کے منہ میں چ
آلودگی ساری دنیا کے لئے اموات کا ایک بڑا سبب بنتی جا رہی ہے۔ عالمی ادارہ گلوبل الائنس آن ہیلتھ اینڈ پولوشن کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق صرف 2017 میں آلودگی اور اس سے پیدا ہونے والی دیگر بیماریوں سے دنیا بھر میں 83 لاکھ افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔
وی او اے نیوز کے مطابق گلوبل الائنس آن ہیلتھ اینڈ پولوشن کی جانب سے نیشنل ہیلتھ منسٹریز، این جی اوز اور اقوام متحدہ کے محققین کی مدد سے تیار کردہ تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آلودگی سے مرنے والے افراد کی تعداد ایڈز، ٹی بی اور ملیریا سے مرنے والے افراد کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے۔
خیال رہے کہ عرف عام میں کہیں تو ان متعدی بیماریوں سے اتنے افراد نہیں مرتے جتنے آلودگی کے ہاتھوں ہر سال ہلاک ہو جاتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے ہر خطے میں اموات کے 10 اہم ترین اسباب میں آلودگی سے ہونے والی ہلاکتیں زیادہ ہیں۔
aXA6IDE4LjE4OS4xNzAuMTcg ejasoft island