ٹیم انڈیا نے راجکوٹ میں آسٹریلیا کو 36 رنوں سے دی مات
ہندستان نے ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورس میں چھ وکٹ پر 340 رن کا بڑا اسکور کھڑا کیا تھا، اور اس کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49.1 اوورس میں 304 رن بناکر آوٹ ہوگئی ہے۔
نیوز 18 کے مطابق سلامی بلے باز شیکھر دھون (96) ، کپتان وراٹ کوہلی (78) اور لوکیش راہل (80) کی شاندار نصف سنچریوں کے بعد گیند بازوں کی عمدہ کاکردگی کی بدولت ہندوستان نے آسٹریلیا کو راجکوٹ میں کھیلے جانے والے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں شکت دے دی ہے ۔
ہندوستان نے ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورس میں چھ وکٹ پر 340 رن کا بڑا اسکور کھڑا کیا تھا، اور اس کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49.1 اوورس میں محض 304 رن بناکر آوٹ ہوگئی ہے، اس طرح ہندوستان نے یہ میچ 36 رنوں سے اپنے نام کرلیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ سیریز میں بھی ایک ایک کی برابری کرلی ہے۔
aXA6IDEzLjU4LjE1MS4yMzEg
ejasoft island