سوسائٹی
کینیڈا میں چھوٹا جہاز حادثے سے بال بال بچ گیا
کینیڈا میں پائلٹ نے مصروف ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ کی، تاہم جہاز حادثے سے بچ گیا۔
کینیڈا میں پائلٹ نے مصروف ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ کی، تاہم جہاز حادثے سے بچ گیا۔
یہ واقعہ کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں اُس وقت پیش آیا جب ایک چھوٹے طیارے نے مصروف ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ کی، جس کے باعث سڑک سے گزرتے ڈرائیور حیران ہی نہیں بلکہ خوفزدہ بھی ہوگئے۔
نوائے وقت نیوز کے مطابق دوران پرواز طیارے میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے پائلٹ کو بیچ سڑک پر ہی ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، جبکہ اس واقعہ میں ناصرف پائلٹ بالکل محفوظ رہے بلکہ طیارے کے قریب سے گزرتی گاڑیاں بھی کسی حادثے سے بال بال بچ گئیں۔