کورونا وائرس: ذیابیطس اور بلڈ پریشر کے مریضوں کو کورونا کا خطرہ زیادہ
عالمی وبا کورونا وائرس کی زد میں کوئی بھی آ سکتا ہے لیکن ان لوگوں کے لئے خطرہ زیادہ ہے جن کو پہلے سے ہی صحت کا مسئلہ ہے یا جو عمر دراز ہیں۔
عالمی وبا کورونا وائرس کی زد میں کوئی بھی آ سکتا ہے لیکن ان لوگوں کے لئے خطرہ زیادہ ہے جن کو پہلے سے ہی صحت کا مسئلہ ہے یا جو عمر دراز ہیں۔
دی لانسیٹ جرنل میں شائع ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ عمر رسیدہ ہیں یا جن کو ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس جیسی بیماریاں ہیں ان میں کورونا وائرس سے جان جانے کا زیادہ خطرہ ہے۔
بی بی سی کے مطابق یہ تحقیق چین کے ووہان کے دو ہسپتالوں کے 191 مریضوں پر کی گئی ہے۔ اس میں محققین نے ان لوگوں کا مطالعہ کیا ہے جو کورونا کی وجہ سے یا تو انتقال کر گئے ہیں یا پھر صحتیابی کے بعد انھیں ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
ان میں 135 مریض جنینتان ہسپتال اور 56 ووہان پلمنری ہسپتال کے تھے۔ ان 191 مریضوں میں سے 137 کو ہسپتال سے رخصت دی گئی جبکہ 54 ہلاک ہوگئے۔ کل نمونوں میں سے 58 مریضوں کو ہائی بلڈ پریشر تھا، 36 کو ذیابیطس اور 15 کو دل سے متعلق امراض تھے۔
مرنے والے مریضوں کی ایک اہم وجہ عمر رسیدہ مریضوں کو ہسپتال میں داخل ہوتے وقت سیپسس کی علامات تھیں اور انھیں ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس جیسی بیماریاں بھی تھیں۔
تاہم محققین کا خیال ہے کہ نمونہ کا سائز محدود ہونے کے سبب ان کے نتائج کی تشریح محدود ہو سکتی ہے۔
aXA6IDMuMjEuMTAwLjM0IA== ejasoft island