ہندوستان: گزشتہ 14 دنوں میں کورونا سے ٹھیک ہونے کی شرح ہوئی 25.19 فیصد

ہندوستان میں کورونا وائرس انفیکشن سے ٹھیک ہونے کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
ہندوستان میں کورونا وائرس انفیکشن سے ٹھیک ہونے کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
نیوز 18 کے مطابق ہندوستان میں اس وقت کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی شرح 25.19 فیصد ہوگئی ہے اور یقینا یہ ایک مثبت اشارہ ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے متاثر 630 لوگ صحت مند ہوئے ہیں اور اب صحت مند ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 8324 ہوگئی ہے۔ گزشتہ تین دنوں میں ملک میں کورونا وائرس کے معاملے دوگنے ہوئے ہیں اور اب ان
معاملے کی شرح بڑھ کر 11.3 فیصد ہو گئی ہے اور اس سے کورونا وائرس کے انفیکشن پر قابو پانے کے سلسلہ میں مرکزی حکومت کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کی عکاسی ہو رہی ہے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس سے مرنے والوں کی عالمی اوسط سات فیصد ہے جبکہ یہ ہندوستان میں محض 3.2 فیصد ہے۔ واضح رہے کہ لاک ڈاؤن سے پہلے ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین افراد کی شرح 3.2 تھی۔
وزارت صحت کے ترجمان لو اگروال نے جمعرات کو نامہ نگاروں کی کانفرنس میں بتایا ہے کہ چودہ دن پہلے ملک میں کورونا مریضوں کے ٹھیک ہونے کی تعداد 13.06فیصد تھی جو اب بڑھ کر 25.19 فیصد ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 3.2 فیصد ہے، جس میں سے 65 فیصد مرد اور 35 فیصد خواتین ہیں اور ان میں سے 78 فیصد موتیں کسی دوسری بیماری کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ ان مریضوں میں پہلے سے ہی دل، گردے، شوگر، ہائی بلڈ پریشر اور استھما جیسی بیماریاں تھیں۔