ہندوستان: میدان پر 20 سال گزار کر ہندوستانی لیجنڈ کرکٹر دنیا سے رخصت

کرکٹ کے میدان پر زندگی کے 20 سال گزار کر ہندوستان کا لیجنڈ کرکٹر والٹر ڈیسوزا آج جمعہ کی صبح دنیا کو خیرآباد کہ گیا۔
کرکٹ کے میدان پر زندگی کے 20 سال گزار کر ہندوستان کا لیجنڈ کرکٹر والٹر ڈیسوزا آج جمعہ کی صبح دنیا کو خیرآباد کہ گیا۔
نیوز اے آر وائی کے مطابق ہندوستان کے سب سے عمر دراز فرسٹ کلاس کرکٹروں میں سے ایک والٹر ڈیسوزا کا آج جمعہ کی صبح اپنی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا ہے۔ والٹر ڈیسوزا 93 سال کے تھے اور نیند میں ہی انہوں نے دنیا کو الوداع کہہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق والٹر ڈیسوزا نے کھار میں واقع اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی ہے۔ ڈیسوزا کے انتقال سے پوری کھیل دنیا صدمے میں ہے۔
خیال رہے کہ ڈیسوزا سب سے عمر دراز زندہ فرسٹ کلاس کرکٹر تھے۔ انہوں نے گجرات اور اے سی سی کے لئے کھیلا ہے اور اندور میں ہولکر ٹیم کے خلاف گجرات کے لئے 1950-51 میں رنجی ٹرافی کا فائنل کھیلا تھا، جس میں انہوں نے 50 اور 77 رن بنائے تھے۔
گجرات کے سابق کوچ وجے پٹیل نے ڈیسوزا کے ساتھ گزارے اچھے لمحات کو یاد کرتے ہوئے اسپورٹس اسٹار کو بتایا ہے کہ انہوں نے 2017 میں بریبان اسٹیڈیم کا دورہ کیا تھا، جہاں ایرانی کپ کا ایک میچ کھیلا جانا تھا۔ وجے نے بتایا کہ اس سال گجرات کے رنجی ٹرافی جیتنے کے بعد ہم نے انہیں ایرانی کپ کے لئے مدعو کیا تھا۔ اس وقت وہ 90 سال کے تھے، وہ اس وقت آئے اور کھلاڑیوں سے بات چیت بھی کی، وہ کافی یادگار دوپہر تھی۔
ڈیسوزا کا فرسٹ کلاس کیریئر تقریبا 20 سال کا رہا۔ انہوں نے 1947 سے 1966 تک کرکٹ کو اپنا وقت دیا۔ اس لیجنڈ کرکٹر نے گجرات کی جانب سے 16 میچ کھیلے ہیں۔ 27 اننگز میں انہوں نے 35.69 کی اوسط سے 821 رن بنائے ہیں۔
aXA6IDQ0LjIwMS43Mi4yNTAg ejasoft island