ہندوستان: کورونا کی وجہ سے لال قلعہ، راج گھاٹ اور قطب مینار لوگوں کے لئے بند
کورونا وائرس (COVID19) تیزی سے لوگوں کو اپنی زد میں لے رہا ہے. ہندوستان میں متاثرہ لوگوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے.
کورونا وائرس (COVID19) تیزی سے لوگوں کو اپنی زد میں لے رہا ہے. ہندوستان میں متاثرہ لوگوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے.
وزارت صحت کے مطابق منگل کے روز 12 بجے تک 126 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ تین افراد کی موت بھی ہو گئی ہے. دہلی میں كورونا وائرس کی وجہ سے لال قلعہ، راج گھاٹ اور قطب مینار کو بند کر دیا گیا ہے.
ہندوستانی اخبار جاگرن کے مطابق ہندوستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کو دیکھتے ہوئے دہلی میں لال قلعہ، راج گھاٹ اور قطب مینار کو لوگوں کے لئے بند کر دیا گیا ہے.
دار الحکومت دہلی میں کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد سات ہے. اس میں سے 2 لوگ ٹھیک ہو چکے ہیں جبکہ ایک شخص کی موت ہو گئی ہے.
ہندوستان کے 15 ریاستوں میں کورونا وائرس پھیل چکا ہے. اب تک کل 128 کیس سامنے آئے ہیں. ان میں آندھرا پردیش 1، دہلی 7، ہریانہ 15، کرناٹک 8، کیرل 24، مہاراشٹر 39، اڑیسہ 1، پنجاب 1، راجستھا 4، تمل ناڈو 1، تلنگانہ 4، جموں و کشمیر 3، لداخ کے 4، اتراکھنڈ 1 اور اترپردیش سے 13 معاملے سامنے آئے ہیں.
aXA6IDMuMTkuNTYuMTE0IA== ejasoft island