پولیو سے بچاؤ کا قومی دن آج
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے راشٹرپتی بھون میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کی خوراک پلاکر کل اس سال کیلئے پلس پولیو مہم کا آغاز کیا ۔ اس پروگرام کے تحت ملک بھر میں 5 سال سے کم عمر کے 17 کروڑ سے زیادہ بچوں کو پولیو کی خوراک پلائی جائے گی ۔ سبھی ر
آج پولیو سے بچاؤ کا قومی دن منایا جارہا ہے۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے راشٹرپتی بھون میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کی خوراک پلاکر کل اس سال کیلئے پلس پولیو مہم کا آغاز کیا ۔
آل انڈیا ریڈیو نشریات کے مطابق اس پروگرام کے تحت ملک بھر میں 5 سال سے کم عمر کے 17 کروڑ سے زیادہ بچوں کو پولیو کی خوراک پلائی جائے گی ۔ سبھی ریاستوں میں پولیو کی خوراک پلانے کے بوتھ بنائے گئے ہیں ، جہاں صبح نو بجے سے شام چار بجے تک یہ خوراک پلائی جائے گی۔ یہ پروگرام ملک سے پولیو کے خاتمے کی مرکزی حکومت کی مہم کا حصہ ہے۔
ملک کے بقیہ علاقوں کے ساتھ ساتھ ناگالینڈ آج پلس پولیو ٹیکہ کاری مہم شروع کر رہا ہے۔
aXA6IDMuMTI4LjE5OS44OCA= ejasoft island