
پاکستان: شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی 82 ویں برسی آج
شاعر مشرق علامہ اقبال کی آج 82 ویں برسی ہے۔ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم سیالکوٹ میں حاصل کرنے کے بعد مشن ہائی اسکول سے میٹرک کیا اور مرے کالج سیالکوٹ سے ایف اے کا امتحان پاس کیا۔